پاکستان ریلوے نے تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: پاکستان ریلوے)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان ریلوے نے ملکی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی جس کی طوالت 2500فٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈھائی ہزار فٹ لمبی مال گاڑی کے 50ڈبے ہیں۔ پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ مال گاڑی میں انتہائی طاقتور انجن جی ای یو 40 کا استعمال کیا گیا ہے جو کراچی سے 3000ٹن سے زائد مال لوڈ کرکے کوٹری جا پہنچی۔

پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی کی رفتار زیادہ سے زیادہ 60کلومیٹر اور اوسطاً 38 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ مال گاڑی میں بیک وقت 94 بائیس وہیلر ٹرکس سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت موجود ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ لمبی ترین مال گاڑی سے روڈ ٹریفک پر لوڈ کم ہوگا اور ماحولیاتی آلودگی بھی کم ہوسکے گی۔ خیال رہے کہ 1989 میں دنیا کی طویل ترین مال گاڑی چلانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے پاس ہے۔

ماضی کی طویل ترین کارگو ٹرین

جنوبی افریقہ میں اگست 1989 کے دوران جو طویل ترین مال گاڑی چلائی گئی، اس میں 660 ویگنز تھیں جو 7 اعشاریہ 302 کلومیٹر لمبی تھی جس کا وزن 71 ہزار 765 ٹن تھا جبکہ جنوبی ایشیا میں طویل ترین مال گاڑی کا ریکارڈ رکھنے کا دعویٰ بھارت نے کیا۔

بھارتی ٹرین وسوکی کو ساؤتھ ایسٹ سنٹرل ریلویز زون میں لمبی ترین ٹرین ہونے کا دعویٰ کرنے والے بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ ٹرین کی طوالت 3.5 کلومیٹر تھی اور یہ 295 ڈبوں پر مشتمل تھی۔ وسوکی ٹرین نے ماضی کے 2.8کلومیٹر طویل شیش ناگ ٹرین کا ریکارڈ توڑ دیا۔

Related Posts