نوازشریف کی گرفتاری کے وارنٹ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو موصول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan High Commission receives Nawaz Sharif’s arrest warrant

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وصول کرلئے ۔

ذرائع کے مطابق ہائی کمیشن کا عملہ وارنٹ نواز شریف کو پہنچائے گا،دفتر خارجہ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ برطانیہ میں ہائی کمیشن کے توسط سے وارنٹ پر عملدرآمد کرے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری سیکرٹری خارجہ کو بھیجے گئے تھے۔ وارنٹ سیکریٹری خارجہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار کے دفتر نے بھجوائے تھے۔

یاد رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں کچھ دن پہلے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے تھے۔عدالت نے کہا تھا کہ 22 ستمبر اور دیگر تاریخوں کو نواز شریف کی حاضری یقینی بنانی چاہئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر عدالت نے وکیل خواجہ حارث سے پوچھا تھا کہ کیا نواز شریف کی اپیل کو عوامی طور پر سنا جاسکتا ہے؟۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے کہا تھا کہ اگر نواز شریف کی عدم موجودگی کی اپیل پر سماعت ہوسکتی ہے تو نیب کی بھی سماعت ہوگی۔

جسٹس عامر فاروق کاکہنا تھاکہ عدالت میں درخواست کیوں دائر کی گئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نواز شریف کی درخواست پر سماعت کی جاسکتی ہے یا نہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا تھا کہ میڈیا میں ایک چیز کی غلط اطلاع دی گئی تھی جس میں اپیلوں کی سماعت کی بات کی جارہی ہے۔ ہم صرف نواز شریف کی مختلف درخواستوں کو سننے کی بات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا لندن میں کوئی نیا منصوبہ بن رہا ہے ۔۔۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل کے دوران موقف اختیار کیا تھا کہ ایک اور عدالت نے نواز شریف کو مفرور قرار دے دیا ہے ۔

Related Posts