بلوچستان میں پاک فوج کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں پاک فوج کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان میں پاک فوج کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاک فوج نے بلوچستان میں ملک دشمنوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچادیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے تربت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کی موجودگی پر خفیہ معلومات پر کارروائی کی، یہ آپریشن صوبے میں امن کے بیرونی سپانسر شدہ دشمنوں کو پکڑنے کے لیے کیا گیا۔

پاک فوج نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشت گرد عناصر نے اپنے کیمپ سے فرار ہونے کی کوشش اور اس دوران سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد مارے گئے، مارے جانے والوں میں کمانڈر حاصل ڈوڈ اور واشدل شامل ہیں۔ یہ دہشت گرد مکران ڈویژن میں حالیہ فائرنگ اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: سبی میں دھماکہ، 3 سیکورٹی اہلکار شہید، 28 زخمی

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہے گا اور انہیں بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،سخت کارروائی کی جائیگی۔

Related Posts