کراچی:پاکستان اویسٹ انڈیز کے درمیان آج دوسراٹی ٹوئنٹی میچ کھیلاگیا جس میں شاہینوں نے کامیابی سمیٹتے ہوئے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
میچ کے آغازمیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافصیلہ کیا تھا جس کے بعدقومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے،میچ کے آغاز پر کپتان بابر اعظم7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد محمد رضوان 38 اور افتخار احمد 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔
دوسری جانب پاکستان کے 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،جس میں برینڈن کنگ نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ روماریو شیفرڈ 35 اور کپتان پورن 26 رنز بناسکے۔
یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیزٹیم کی سیکیورٹی کیلئےفوج کی تعیناتی کی منظوری