مذاکرات کیلئے جانے والا علماء وفد کابل پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان افغان دار الحکومت کابل میں کئی ہفتوں سے جاری امن مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان سے جانے والا علماء وفد کابل پہنچ گیا ہے۔

پاکستانی علماء کے وفد کی قیادت وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر ممتاز عالم دین مولانا مفتی تقی عثمانی کر رہے ہیں۔

وفد شام گئے کابل ایئرپورٹ پر اترا تو کابل میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد اور افغان وزارت اطلاعات کے حکام نے وفد کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مفتی تقی عثمانی کی سربراہی میں علما وفد امن مذاکرات کیلئے کابل روانہ

وفد کل سے مذاکرات کے سلسلے میں افغان طالبان حکام کی ثالثی میں کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت سے باقاعدہ مذاکرات کے سلسلے میں ملاقاتوں کا آغاز کرے گا۔

پاکستانی علماء کے وفد کی کابل پہنچنے کے موقع کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان حکام پاکستانی علماء کا پرتپاک خیر مقدم کر رہے ہیں۔

علما وفد کو پاکستانی مقتدرہ کی حمایت حاصل ہے۔ وفد میں ایسی شخصیات شامل ہیں جو افغان طالبان اور کالعدم تحریک طالبان دونوں کیلئے احترام کے قابل ہیں۔ 

امید کی جا رہی ہے کہ پاکستانی علماء کالعدم تحریک طالبان کی قیادت کو مطالبات میں نرمی لانے پر آمادہ کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ 

Related Posts