مفتی تقی عثمانی کی سربراہی میں علما وفد امن مذاکرات کیلئے کابل روانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں ممتاز عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی کی سربراہی میں جید پاکستانی علماء کا وفد آج سہ پہر کابل روانہ ہوگیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ طالبان کی امارت اسلامیہ افغانستان کی دعوت پر افغانستان پہنچنے والے پاکستانی علماء کے وفد میں مفتی تقی عثمانی، مولانا حنیف جالندھری، مولانا محمد طیب پنج پیر، مولوی انوارالحق اور مفتی غلام الرحمان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفد افغان حکومت کی قیادت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا، وفد کے ارکان آج شام ساڑھے چار بجے اسلام آباد سے افغانستان کے لیے روانہ ہو گئے۔

Related Posts