پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مردان: پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کی وجوہات پر تفتیش کیلئے اعلیٰ سطحی بورڈ قائم کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا کے شہر مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا، جب یہ حادثہ پیش آیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے بیان کے مطابق طیارہ گر جانے کے باعث زمین پر کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پاک فضائیہ ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا جبکہ طیارہ گرنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

گزشتہ ماہ بھی پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا۔ طیارے کو اڑانے والے دونوں پائلٹ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ یومِ پاکستان کی ریہرسل کے دوران بھی ایف 16 گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، میاں بیوی اور 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک