ہماری فاؤنڈیشن سخی حسن میں مستحقین کیلئے راشن تقسیم کر رہی ہے۔شاہد آفریدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہماری فاؤنڈیشن سخی حسن میں مستحقین کیلئے راشن تقسیم کر رہی ہے۔شاہد آفریدی
ہماری فاؤنڈیشن سخی حسن میں مستحقین کیلئے راشن تقسیم کر رہی ہے۔شاہد آفریدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہماری فاؤنڈیشن کراچی کے علاقے سخی حسن میں مستحقین کیلئے راشن تقسیم کر رہی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ ہماری شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی ٹیم آج کراچی کے علاقے سخی حسن چورنگی اور قریبی علاقوں میں پہنچی۔

پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم عوام میں راشن اور دیگر بنیادی ضروریاتِ زندگی کی اشیاء تقسیم کر رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قرنطینہ میں موجود کوئی شہری مدد سے رہ نہ جائے۔

شاہد آفریدی نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جاری لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کی امداد کیلئے عوام سے مدد کی اپیل بھی کی۔ 

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1279685058648039424

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کئی دنوں سے کورونا وائرس میں مبتلا تھے، انہوں نے گزشتہ روز تصدیق کی وہ خود اور ان کی فیملی کے دیگر افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے، انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ اب میں اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزار سکتا ہوں اور بہت خوش ہوں۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب 

Related Posts