کراچی، کورنگی میں دستیاب سردیوں کی پسندیدہ سوغات کینو کا حلوہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی پھل اور سبزیاں بھی بدل جاتی ہیں، گرمیوں کی سوغات اگر آم ہے تو کینو کو سردیوں کا پسندیدہ پھل سمجھا جاتا ہے۔ کورنگی میں دستیاب کینو کا حلوہ کراچی کے شہریوں کیلئے دیگر علاقوں میں دستیاب ڈشز سے قدرے مختلف اور مزے دار سوغات ہے۔

کورنگی نمبر 1  میں نیو المہران سویٹس کے نام سے واقع شاپ میں دستیاب کینو کے حلوے کا نام سنتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے۔ المہران سویٹس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم کراچی کے شہریوں کیلئے کھانے کی کوئی ایسی سوغات لانا چاہتے تھے جو کسی اور کے پاس نہ ہو۔

نیو المہران سویٹس کے مطابق کینو کا حلوہ ان کی اپنی تخلیق ہے جس کا آئیڈیا کہیں اور سے حاصل نہیں کیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم کینو کا مربہ تیار کرتے ہیں اور اس میں دیگر اجزاء شامل کرکے ایک نئی ڈش تخلیق کرتے ہیں جسے کراچی کے شہری شوق سے کھاتے ہیں۔

مربے کے متعلق مہران سویٹس والوں نے بتایا کہ ویسے تو کینو کا مربہ دیگر مقامات پر بھی دستیاب ہے لیکن ہم کینو کا حلوہ بنانے کیلئے مربہ خود تیار کرتے ہیں۔ پھر ہم کھویا بھی خود ہی تیار کرتے ہیں اور اسے کینو کے مربے کے ساتھ شامل کرتے ہیں تاکہ کینو کا حلوہ مزیدار ہوسکے۔ 

مصنوعی اجزاء کے متعلق انہوں نے کہا کہ ہمارے کینو کے حلوے میں کوئی مصنوعی رنگ استعمال نہیں کیے جاتے۔ جو رنگ حلوے میں نظر آتا ہے، وہ ڈش کی تیاری کیلئے استعمال کیے جانے والے اجزاء میں فطری طور پر موجود ہوتا ہے۔ ہماری سب سے بڑی برانچ ناظم آباد میں ہے۔

المہران سوئٹس والوں کا کہنا ہے کہ ہماری دوسری برانچ گلستانِ جوہر میں بھی ہے۔ تیسری برانچ کورنگی میں قائم کیے ہوئے ابھی ایک مہینے سے زائد عرصہ گزرا ہے۔ کینو کا حلوہ 800روپے فی کلو فروخت کیاجاتا ہے تاہم شادی بیاہ کیلئے 50 روپے فی کلو تک رعایت بھی ہوسکتی ہے۔

جس طرح گاجر کے حلوے میں گاجر کو کدو کش کرکے شامل کیاجاتا ہے، اسی طرح کینو کے حلوے میں بھی کینو کی قاشیں کھانے میں مزیدار محسوس ہوتی ہیں۔ حلوے کے ذائقے کے ساتھ ساتھ اس کی خوشبوبھی بے مثال ہے۔ کینو کی خوشبو حلوہ کھانے والوں کی بھوک بڑھا دیتی ہے۔

 

Related Posts