گولیمار میں فائرنگ سے نوجوان زخمی، شاہ لطیف میں ٹرین نے 45 سالہ شخص کو کچل دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

MAN KILLS his WIFE in MULTAN

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں آج صبح پرانا گولیمار میں فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی گیا، شاہ لطیف میں  ٹرین سے کٹ کر 45 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونیوالے شخص کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا زخمی کی شناخت 25سالہ جبار ولد جمشید کے نا م سے ہوئی ہے۔

شاہ لطیف ٹاؤن میں ریلوے ٹریک پرٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، مرنیوالے 45سالہ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

گزشتہ روزکینٹ اسٹیشن پلیٹ فارم نمبرایک سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی تھی ، لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، متوفی کی شناخت 65 سالہ عبدالحمید ولد عبدالکریم کے نام سے ہوئی تھی تاہم ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

جمعہ کے روز شہر قائد کے علاقے شیر شاہ پل کے قریب افسوس ناک واقعہ پیش آیا، ڈمپر کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی بچوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ قانونی کارروائی کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اور بچے موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق میاں بیوی اورنگی ٹاؤن 10 نمبر کے رہائشی تھے۔

Related Posts