ٹوئٹر کی درخواست پر عدالت نے اکتوبر میں سماعت مقرر کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر کی درخواست پر عدالت نے اکتوبر میں سماعت مقرر کرلی
ٹوئٹر کی درخواست پر عدالت نے اکتوبر میں سماعت مقرر کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ٹوئٹر خریداری  معاہدے سے متعلق شروع ہونے والے تنازعے میں ٹوئٹر کی درخواست پر عدالت نے معاملہ اکتوبر میں سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔

خیال رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے 44 ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد ٹوئٹر کی جانب سے  ان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے داخل کی گئی  درخواست میں عدالت سے اپیل کی گئی تھی کہ ستمبر میں 4 روزہ ٹرائل کے ذریعے معاملے کا فیصلہ سنایا جائے، تاہم ایلون مسک کی قانون ٹیم کی جانب سے ٹوئٹر کے ایسے مؤقف کی مخالفت کرتے ہوئے سماعت اگلے برس کے آغاز تک ملتوی کرنے کی استدعاکی گئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

گوگل نے پاکستان میں مفت زلزلے کی خبر دینے والا سسٹم لانچ کر دیا

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کی قانونی ٹیم کے ولیم سیوِٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کو جلد از جلد نمٹایا جائے کیونکہ معاملے کا لٹکے رہنا کمپنی کے لیے ہر ہفتے، ہر گھنٹے اور  ہر دن نقصان دہ ثابت ہورہا ہے۔

ٹوئٹر کی قانونی ٹیم نے مؤقف اختیار کیا کہ ایلون مسک معاہدے کے پابند ہیں اور انہیں معاہدے کو انجام تک پہنچانے کی تمام کوششیں کرنی چاہیں لیکن وہ جو کررہے وہ بلکل الٹ ہے اور سبوتاژ ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کے قانونی ٹیم کے اینڈریو روزمین نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ایلون مسک کو یہ معاملہ لمبے عرصے تک لٹکائے رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اور وہ خود  بھی ٹوئٹر کے بڑے شیئرہولڈر ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کی جانب سے ایلون مسک کے خلاف معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا معاملہ عدالت میں نہیں لایا گیا، کمپنی کی جانب سے  یہ انتظار خود کمپنی کی جانب سے مہلت کی خواہش کی نشانی ہے۔

ایلون مسک کی ٹیم کی جانب سے عدالت سے گزارش کی گئی کہ مقدمے پر کارروائی اگلے سال کے آغاز میں چلائی جائے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل کے آخر میں ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان 44 ارب ڈالرز میں سوشل میڈیا کمپنی خریدنے کا معاہدہ طے پایا تھا، مگر ایلون مسک نے کہا کہ وہ اس معاہدے پر پیشرفت اس وقت تک نہیں کرسکتے جب تک سوشل میڈیا کمپنی کی جانب سے اسپام اور فیک اکاؤنٹس کی تعداد کے بارے میں مزید تفصیلات ان کے حوالے نہیں کی جاتیں تاہم آگے چل کر ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے سے دستبردار ہوگئے۔

Related Posts