نیویارک: جنوبی افریقہ میں دریافت کے بعد پوری دنیا میں تباہی مچانے والے اومی کرون وائرس کی ایک نئی اور زیادہ خطرناک قسم دریافت کرلی گئی۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی تیزی سے پھیلنے والے کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کی ایک ذیلی قسم ہے جس کے بارے میں کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ اصل وائرس سے بھی زیادہ متعدی ہو سکتا ہے اوراب تک دنیا کے 57 ممالک میں پایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کو اس وقت کورونا وائرس کی ایک نئی شکل کا سامنا ہے، جس کی شناخت سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی اور جنوبی افریقہ کا صوبہ گوٹینگ اس نئی قسم کا مرکز بنا تھا لیکن اب یہ پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے مزید 29 اموات، 6047 نئے کیسز ریکارڈ