اب پاکستان میں اپنا بینک اکاؤنٹ کھولنا بہت آسان ہوگیا، رضا باقر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ اب پاکستان میں اپنا بینک اکاؤنٹ کھولنا بہت آسان ہوگیا ہے، آسان موبائل اکاؤنٹ سروس کی سہولت سے کسی بھی سادہ سے موبائل فون سے اکاؤنٹ کھولا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ آسان موبائل اکاؤنٹ سروس کا مقصد وہ لوگ جو بینکنگ سروس سے باہر ہیں انہیں سہولت دی جائے،سعودیہ، ایران، ترکی سمیت دیگر ممالک کے مقابلے ہمارے ملک میں خواتین کی شمولیت کم ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ خواتین ہمارے ملک کا آدھا حصہ ہیں،ہمیں خواتین کو بینکنگ چینل میں لانے ہوگا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو مرکزی بینک میں آسان موبائل اکاونٹ سروس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل او رچیئرمین نادرا طارق ملک نے بھی خطاب کیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ 2016 میں 65ملین اکانٹس سے بڑھ کر جون2021 136ملین تک پہنچ گئے،75ملین میں سے آدھے برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹس توکھل گئے مگر استعمال کم ہوگیا،اب پورامیکنیزم لائے ہیں اور طریقہ کار کو بھی جدید کیا گیا ہے،50ملین پاکستانی ابھی بھی مالی نظام سے باہر ہیں جو کیش پر کام کررہے ہیں۔

ان 50ملین کو بینکنگ سیکٹر میں لیکر آنا ہمارا ٹارگٹ ہے،اسٹیٹ بینک مکمل تعاون کرے گا اور ساتھ دے گا،ملکر کام کرینگے اور اس ہدف کو حاصل کریں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹار 2262 ہیش پر ایس ایم ایس کرکے بینک اکانٹ موبائل فون سے کھولا جاسکتا ہے، اس اکانٹ سے صارف 25ہزار کی ٹرانزیکشن روز کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 519 پوائنٹس کی مندی

اگر زیادہ رقم کی ٹرانزیکشن کرنا ہے تو لیوی ون پر جانا ہوگا تاہم اس کے لئے برانچ لیس بینک کی ایجنٹ کے پاس جاکر بائیو میٹرک کرانا ہوگا پھر اسکے بعد برانچ لیس اکاؤنٹ سے یومیہ پچاس ہزار روپے تک ٹرانزیکشن کی جاسکے گی۔