اب عمران خان کوخود اپنی حکومت کا خاتمہ نظرآرہا ہے،مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz is criticizing Prime Minister Imran Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ :پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جلسے کی سیکورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے اسکا کیا مطلب کہ اگرہم جلسہ نہ کریں تو تھریٹس نہیں ہونگے میاں نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں بلوچستان کو بھر پور ترجیح دی قومی دھارے میں شامل کیا۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پہنچنے کے بعد مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری،مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر جنرل ریٹائرڈعبدالقادربلوچ،مریم اورنگزیب سمیت پارٹی کے دیگر رہنمابھی موجود تھے ۔

مریم نوا ز نے کہا کہ جب میاں نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنے تو انہوں نے بلوچستان کو اولین ترجیح دی بلوچستان کو قومی دھارے میں لیکر آئے اپنی پارٹی کی اکثریت ہونے کے باوجود اقتدار قوم پرستوں کو دیا سی پیک میں بلوچستان کا نہ صرف بھر پور حصہ رکھا بلکہ اس پر عملدرآمد بھی کروایا ۔

نواز شریف نے اپنے دورمیں بلوچستان کی پسماندگی اور محرومیوں کابڑی حد تک ازالہ کیا اگر انہیں اپنا دوراقتدار مکمل کرنے دیا جاتا تو آج حالات بڑی حد تک مختلف ہوتے ۔عمران خان کے جنوری سے قبل جانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انکی جو حرکتیں اورباتیں ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے جس طرح اپنے سلیکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا غلط ہوا عمران خان کہہ رہے تھے کہ انتخابات ہونگے تو وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوجائیں گے میرے خیا ل میں اکثریت کا لفظ انکے منہ سے غلطی سے نکل گیا وہ اکثریت کی بجائے عسکریت کہنا چاہ رہے تھے جو میرے خیال میں اب انکے ساتھ نہیں رہے ۔

ہم سے زیادہ اب عمران خان کوخود اپنی حکومت کا خاتمہ اور جانا نظرآرہا ہے۔ وفاقی حکومت کے ترجمان شہباز گل کے اس بیان کہ مریم نواز کو انکے والد کی عیادت کی بنیادپر ضمانت ملی پر مریم نواز نے دو بار پوچھا کہ شہباز کون ہیں انہیں بتایاگیاکہ شہباز گل کی بات ہورہی ہے تو اس پرانہوں نے کہا کہ میں انہیں نہیں جانتی۔

مزید پڑھیں:عوام سلیکٹڈ حکومت اورسہولت کاروں کیخلاف تحریک میں بھرپور حصہ لیں، بلاول بھٹو

جب ان سے پوچھا گیا کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں کچھ ایسی شخصیات شامل ہورہی ہیں جو ماضی میں پارٹی میں چھوڑ کر چلی گیئں تھیں کیا انہیں پارٹی میں لیا جائے گا اس پر مریم نواز نے کہا کہ یہ فیصلہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی قیادت کا ہوگا۔

Related Posts