عوام سلیکٹڈ حکومت اورسہولت کاروں کیخلاف تحریک میں بھرپور حصہ لیں، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP decides power show on December 27

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک بحالی جمہوریت،عوام کے حقوق ،1973ء کے آئین کے تحفظ کیلئے ہے پیپلز پارٹی کے جیالے کوئٹہ کے جلسے میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں ۔

یہ بات انہوں نے پی ڈی ایم کے کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی جمہوری قوتوں نے ملک میں ملکر ایم آر ڈی کی تحریک آمریت کے خلاف چلائی پھر سیاسی قوتوں نے ملکر اے آرڈی کی تحریک مشرف آمریت کے خلاف چلائی اسی طرح آج ملک کی تمام سیاسی جمہوری قوتوں نے پی ڈی ایم کی تحریک،موجودہ سلیکٹڈ حکومت اورانکے سہولت کاروں کے خلاف شروع کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈ ی ایم کی تحریک ملک میں بحالی جمہوریت،عوام کے حقوق کے حصول ،1973ء کے آئین کے تحفظ کی تحریک ہے یہ اٹھارویں آئینی ترمیم کو بچانے کی تحریک ہے جس کے تحت ہم نے صوبوں کو انکے حقو ق دیئے تھے ہماری تحریک بے روزگاری ،غربت کے خاتمے کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے گوجرانوالہ میں اور سندھ کے عوام نے کراچی میںتاریخی سانحہ کارساز کی یاد میں منعقدہ جلسے میں اپنا فیصلہ سنادیا اورکوئٹہ میں بلوچستان کے عوام بھی اپنا فیصلہ سنادیں گے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن نیا میدان سجانے کیلئے تیار، پی ڈی ایم کا تیسرا جلسہ کوئٹہ میں کل ہوگا

انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ایم آرڈی اوراے آرڈی کی تحریکوں کی طرح پی ڈی ایم کی تحریک میں بھی بھر پور حصہ لیتے ہوئے کل کے کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ عام میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔

Related Posts