شمالی وزیرستان، فورسز کے آپریشن میں 5دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان، فورسز کے آپریشن میں 5دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید
شمالی وزیرستان، فورسز کے آپریشن میں 5دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ جنوبی وزیرستان کا 25 سالہ سپاہی ناصرخان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر الگاد میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں:پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل سعید محمد خان کا انتقال، نمازِ جنازہ آج ہوگی

فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران جنوبی وزیرستان کا 25 سالی سپاہی ناصر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا، علاقے سے ممکنہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

Related Posts