شمالی کوریا نے متعدد کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی کوریا نے متعدد کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ کرلیا
شمالی کوریا نے متعدد کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شمالی کوریا کی جانب سے ایک بار پھر سے متعدد کروز میزائلوں کے کامیاب تجربے کئے گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا نے مغربی ساحل سے متعدد کروز میزائل فائر کیے ہیں۔ شمالی کوریا کی فوجی سرگرمیوں کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا نے رواں ہفتے میں نئے اسٹریٹجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے تجربے کا معائنہ کیا تھا، تیار کردہ میزائل کا تجربہ آبدوز سے کیا گیا۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہناہے کہ میزائل نے 2 گھنٹوں تک ملک کے مشرقی ساحل سے سمندر کے اوپر پرواز کرتے ہوئے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ میزائل تجربہ فوج کو جدید بنانے کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے اور اس کا مقصد ملک کو ایک طاقتور بحری قوت بنانا ہے۔

Related Posts