جانتے ہیں کل کون کون سے شہروں میں 8 گھنٹے گیس بند رہے گی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FILE PHOTO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان کے 9 اضلاع میں بدھ کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

ایس ایس جی سی کے بیان کے مطابق کوئٹہ، زیارت، پشین اور بلوچستان کے دیگر شہروں میں جاری مرمتی کام کے باعث گیس کی سپلائی میں تعطل متوقع ہے۔

بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے گیس پائپ لائنوں کو پہنچنے والے نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے کمپنی نے کہا ہے کہ گیس کی فراہمی کی معطلی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک نافذ رہے گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پیر کو بتایا تھا کہ صوبے میں حالیہ شدید بارشوں کے دوران 16 ہلاکتیں ہوئیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں سے 11 اضلاع میں بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے نے یہ بھی بتایا کہ مختلف اضلاع میں 12 سڑکیں اور دو پل خراب ہو گئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 220 مکانات کو نقصان پہنچا، 60 مکمل طور پر تباہ اور 160 جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ چمن کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

گھروں اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے سروے کیا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پاک فوج گوادر، پسنی اور جیوانی سے بارش کے پانی کی نکاسی میں سرگرم عمل ہے۔

Related Posts