بارشوں کےدوران کرنٹ لگنےسے 19اموات کاذمہ دار کے الیکٹرک قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بارشوں کےدوران کرنٹ لگنےسے 19اموات کاذمہ دار کے الیکٹرک قرار
بارشوں کےدوران کرنٹ لگنےسے 19اموات کاذمہ دار کے الیکٹرک قرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں 19ہلاکتوں کاذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے دیا، نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ اتھارٹی کو جمع کرادی۔

کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سےہونےوالی اموات اورطویل لوڈ شیڈنگ پرنیپراکی تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دیا ہے، رپورٹ کےمطابق کرنٹ لگنے کے 35 کیسز میں سے 19ہلاکتوں کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے۔  قیمتی جانی نقصان پرنیپرانے کےالیکٹرک کو شوکاز نوٹس  بھی جاری کردیاہے  اور  کے الیکٹرک کےخلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران  کرنٹ لگنے کے واقعات میں بچوں سمیت 25 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ اس دوران شہر میں بجلی کا نظام بھی مکمل طور پر مفلوج ہوگیا تھا۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے کے الیکٹرک حکام کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا تھا جبکہ لواحقین نےادارے کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے تھے۔

کرنٹ کے باعث متعدداموات کے بعدنیپرانےنوٹس لیاتھا اور ایک وفد تحقیقات کےلئے شہر میں بھی موجود رہاتھا۔

کے الیکٹرک نے نیپرا کی تحقیقاتی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی نوٹس کا جائزہ لے کر جواب دیا جائے گا، کے الیکٹرک قانون کی پاسداری کرنےوالا ذمہ دار ادارہ ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے ہر کارروائی میں بھرپور تعاون اور ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

Related Posts