ناظم جوکھیو قتل کیس میں جے آئی ٹی بنانے کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں، خرم شیر زمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناظم جوکھیو قتل کیس میں جے آئی ٹی بنانے کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں، خرم شیر زمان
ناظم جوکھیو قتل کیس میں جے آئی ٹی بنانے کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں، خرم شیر زمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کا ناظم جوکھیو قتل کیس میں جے آئی ٹی بنانے کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ناظم جوکھیو قتل کیس کو کمزور کرنے کیلئے اہلِ خانہ کو سیاسی دباؤ دیا گیا۔ معصوم شہریوں کو دھونس دھمکیوں کے ذریعے ڈرانا پیپلز پارٹی کی روایت رہی ہے۔

پولیس، ایجنسیز، عسکری فورسز پر مشتمل ٹیم ناظم جوکھیو کو انصاف دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔پیپلزپارٹی کی اپنے قاتل ایم پی اے کو بچانے کی سازش ناکام ہوگئی ہے۔

پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں قاتل و غارت مچارکھی ہے۔ سندھ کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

سندھ میں ہر طرف لاقانونیت کاراج ہے، سندھ حکومت کی نظر میں سندھ کے عوام کی زندگیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ سندھ میں سیاح ہوں یا سندھ دھرتی کے باسی سب پی پی سے خوفزدہ ہیں۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کے کرپٹ وزرا عوام اور میڈیا کو گمراہ کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ نے سندھ کے لوگوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔ سندھ کے لوگ ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں۔

Related Posts