وزیراعظم مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست کرنا بند کردیں، مریم اورنگزیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقتصادی سروے حکومت کے منہ پرطمانچہ، وزیراعظم کومستعفی ہوجاناچاہئے۔مریم اورنگزیب
اقتصادی سروے حکومت کے منہ پرطمانچہ، وزیراعظم کومستعفی ہوجاناچاہئے۔مریم اورنگزیب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست کرنا بند کردیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب جس ملک کا وزیراعظم خود جھوٹا ہو، وعدہ کر کے مکر جائے اور امانت میں خیانت کرے، وہ کبھی بھی مدینہ کی ریاست نہیں بنا سکتا۔

مسلم لیگ ن کی رہنمامریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب جو خودحکومت میں این آر او سے آیا ہو اُس کو این آر او کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے، عمران خان صاحب سیرت النبیﷺ کے دن تو جھوٹ بولنے کا ناغہ کر لیتے جنہیں چور اور ڈاکو کہتے ہیں۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی حکومت ریاست مدینہ کے نمونے پر عمل پیرا ہے، فردوس عاشق اعوان

عمران خان ایک سال میں تمام سرکاری ریکارڈ ہونے کے باوجود عوام کی امانت میں خیانت کا الزام تک نہ لگا سکے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران صاحب مدینہ کی ریاست میں غریب کی روٹی بند ، کاروبار بند اور روزگار بند کر کے اپنے دوستوں کو نوازا نہیں جاتا تھا، انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے غریبوں کا علاج اور دوائیاں بند کر کے اسپتالوں کی نجکاری کردی ہے،ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے بجلی اور گیس کے بلوں پہ ڈاکہ ڈال کر اپنوں اور امیروں کے اربوں کے ٹیکس معاف کئے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے حج پہ سبسڈی بند کر کے اپنے دوستوں اور عزیزوں کو این آر او سے نوازدیا، ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے بے گناہ سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں قید کر رکھا ہے۔

Related Posts