بھارتی جنرل سنہا نے ٹی وی پر بیٹھ کر نیچ اور گھٹیا سوچ کا ثبوت دیا۔فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی جنرل سنہا نے ٹی وی پر بیٹھ کر نیچ اور گھٹیا سوچ کا ثبوت دیا۔فواد چوہدری
بھارتی جنرل سنہا نے ٹی وی پر بیٹھ کر نیچ اور گھٹیا سوچ کا ثبوت دیا۔فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی  وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی جنرل سنہا نے ٹی وی پر بیٹھ کر نیچ اور گھٹیا سوچ کا ثبوت دیا ہے جبکہ جنسی زیادتی کی وکالت کسی کو بھی نہیں کرنی چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ریپ (جنسی زیادتی) کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی حمایت ڈھٹائی اور بے حیائی کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زیادہ بیماری بیماری کرنے سے فلم الٹی ہو سکتی ہے۔شیخ رشید

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور سابق بھارتی جنرل نے کشمیری خواتین کے ریپ کی بات کی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ کس قدر گھٹیا سوچ کا مالک ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہر شخص ، بالخصوص خواتین کو بھارتی سابق جنرل اور بھارتیہ جنتا پارٹی  کے رہنما کی اس گھٹیا سوچ اور نیچ خیالات کا جواب دیتے ہوئے اسے شدید ردِ عمل دینا چاہئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی عوام کا شدت پسندی کے خلاف ردِ عمل ملک کے روشن مستقبل کی امید ہے۔

رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ جو پذیرائی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دھرنے کی ملک بھر میں ہو رہی ہے، وہ انتہائی خوش آئند ہے۔

مزید پڑھیں:  شدت پسندی کے خلاف ردِ عمل روشن مستقبل کی امید ہے۔فواد چوہدری

Related Posts