قومی اسمبلی کا الیکشن 6 ماہ آگے لے جا سکتے ہیں: وزیر داخلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی کا الیکشن 6 ماہ آگے لے جا سکتے ہیں: وزیر داخلہ
قومی اسمبلی کا الیکشن 6 ماہ آگے لے جا سکتے ہیں: وزیر داخلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا الیکشن 6 ماہ آگے لے جا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے 4 سے 6 مہینے درکارہوں گے، 6مہینے بعدہم اس پوزیشن میں ہونگے پنجاب میں الیکشن جیت سکتے ہیں۔

وفاقی ویر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا اعلان غیر منطقی ہے، عمران خان کہتے ہیں کہ کرپٹ سسٹم سے باہر جا رہے ہیں، اگر سسٹم سے مسئلہ ہے تو پھر انقلاب لائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غصے میں آ کر اسمبلیاں توڑنے کی بات کی،الیکشن کے بعد آپ اسی سسٹم میں آئیں گے، پیپلز پارٹی نے جب الیکشن کا بائیکاٹ کیا تو اس کے بعد سے آج تک پنجاب میں داخل نہیں ہو سکی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویز الہٰی کی اپنی حیثیت کیا ہے وہ آدھے منٹ میں اسمبلی توڑنے کی بات کر رہے ہیں۔پرویزالہٰی کے پاس جو اختیار ہے اس کو کیسے روکنا ہے یہ ہمیں پتہ ہے۔ وہ بطورِ وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی نہیں توڑ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی پتہ ہوتا ہے کہ ان کی میٹنگز میں کیا باتیں ہوتی ہیں، اگر ہم نے آج تک ان کو روکا ہے تو کچھ ہمیں پتہ تو ہے۔ پی ٹی آئی سے 15 سے 20 لوگ ہمیں دستیاب ہوں گے، پنجاب میں مقابلہ پی ٹی آئی اورن لیگ کے درمیان ہے۔

اگر دونوں اسمبلیاں توڑدی جاتی ہیں پھر بھی میری تجویز یہی ہے کہ صرف وہاں الیکشن کروائیں، پیپلزپارٹی اس وقت کسی صورت سندھ میں الیکشن نہیں چاہے گی، مولاناچاہیں گے کہ وفاقی حکومت رہے اور خیبرپختونخوا میں الیکشن ہو جائیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جب تحریک انصاف والے حکومت سے نکلیں گے تو ان کو لگ پتہ جائے گا اپوزیشن ہوتی کیا ہے؟جب یہ حکومت سے نکلیں گے تو ان کو پتہ چلے گا کہ آٹے اور دال کے بھاؤ کیا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم نے سیاسی نقصان اٹھایا ہے لیکن ہم نے ریاست کو بچا لیا، 6 مہینے بعد ہم اس پوزیشن میں ہونگے کہ پنجاب میں الیکشن جیت سکتے ہیں۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے جوباتیں کیں کیاوہ کرنے والی ہیں؟ کیا یہ مناسب گفتگوہے؟ قومی اسمبلی کا الیکشن 6 ماہ آگے لے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان کہیں تو پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں ایک منٹ سے زیادہ نہیں لگے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

مفتاح اسماعیل 2 ماہ پہلے خود کہہ رہے تھے ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں ہے۔ اگلے الیکشن میں نوازشریف کا پارٹی کو لیڈ کرنا بہت ضروری ہے، لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے ہمیں 4 سے 6 مہینے درکارہوں گے۔

Related Posts