عمران خان کہیں تو پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں ایک منٹ سے زیادہ نہیں لگے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کہیں تو پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں ایک منٹ سے زیادہ نہیں لگے گا، وزیراعلیٰ پنجاب
عمران خان کہیں تو پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں ایک منٹ سے زیادہ نہیں لگے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان نے مسلم لیگ (ق) کو پنجاب حکومت سونپی ہے اور سابق وزیراعظم کی ہدایت پر صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے میں ایک منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ چلتے ہیں انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی حکومت ہے، جب سابق وزیراعظم ان سے کہیں گے تو اسمبلی تحلیل کرنے کے لئے سوچیں گے نہیں بلکہ فوراً تحلیل کردیں گے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اقدام سے عمران خان کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن دور میں داخل ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد، سینیٹر اعظم سواتی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

پرویز الٰہی نے کہا کہ اگر ہم اسمبلیوں سے مستعفی ہوگئے تو وزیر اعظم شہباز شریف کی مرکز میں 27 کلومیٹر پھیلی ہوئی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔

Related Posts