قومی ایئر لائن کا چین سے ویکسین لانے کیلئے 8 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two more special PIA flights depart for Kabul

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) چین سے کورونا ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں پاکستان لانے کے لئے آج سے آٹھ خصوصی پروازیں چلائے گی۔

قادر بخش سنگی پی آئی اے کے چین کے لئے کنٹری مینجر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی دو پروازیں چین سے حاصل کی گئی کورونا ویکسین لے کر بیجنگ کے ہوائی اڈے سے روانہ ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے چین نے اب تک Sinopharm اور Cansino ویکسین کی تین کروڑ پچاس لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچائی ہیں۔

حکومت اپنی ویکسین مہم کے ذریعے ملک بھر میں لوگوں کو سات کروڑ ویکسین کی خوراکیں لگانے کا ہدف حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں: کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کی خدمات عالمی سطح پر کامیاب قرار دے دیں

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہر قائد اور ملک بھرمیں ویکسینیشن کروانے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے ویکسین کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Related Posts