وزیراعظم کی صدارت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل
(فوٹو: ایک نیوز)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس آج ہوگا  جس کے دوران ملک بھر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں  خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دیگر سیاسی و عسکری حکام شریک ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری کونسل کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کو بھی شرکت کی دعوت دے دی گئی۔

قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، تاہم ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوگئی، علی امین گنڈا پور آج ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ، وزارتِ تجارت، وزارتِ قانون و انصاف، وزارتِ آبی وسائل، ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز بھی اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں گے۔

Related Posts