وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے نسوار پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی امین گنڈا پور، نسورا پر ٹیکس

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے نسوار پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کی ہے۔ کے پی کے کابینہ کے ابتدائی بجٹ اجلاس میں نسوار پر ٹیکس لگانے کے معاملے پر 1 گھنٹے سے زائد وقت تک بحث ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے کابینہ کے ابتدائی بجٹ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں خیبر پختونخوا کابینہ نے نسوار پر ٹیکس لگانے کے موضوع پر 1 گھنٹے سے زائد وقت تک بحث کی۔ آئندہ آنے والے بجٹ میں نسوار پر ٹییکس لگانے کی تجویز دی گئی تھی۔

نجی ٹی وی (ایک نیوز) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے نسوار پر ٹیکس لگانے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نسوار غریب لوگ استعمال کرتے ہیں، اس پر ٹیکس عائد نہ کیا جائے۔ اجلاس کے دوران 3 مرلے کے گھروں پر ٹیکس کی تجویز بھی مسترد کردی گئی۔

نسوار حلال یا حرام؟

جامعۃ العلوم، علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی کے آن لائن فتوے میں کہا گیا ہے کہ نسوار  چوں کہ تمباکو اور چونا وغیرہ سے بنتی ہے؛ لہٰذا اس کا استعمال تمباکو  کی طرح فی نفسہٖ مباح اور جائز ہے۔

تاہم فتوے میں کہا گیا ہے کہ نسوار کی بدبو سے مسجد میں نمازیوں اور فرشتوں کو تکلیف ہوتی ہے؛ اس لیے نماز سے پہلے منہ اچھی طرح صاف کرنا چاہیے، اور  عام حالت میں بھی اس کا ترک کرنا ہی بہتر ہے۔

Related Posts