پمز ہسپتال، 100 سے زائد نرسنگ اسٹاف زبانی حکم پر نوکری سے فارغ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پمز ہسپتال
(فوٹو: وی نیوز)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے پمز اسپتال سے فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹز ایکٹ کے تحت بھرتی کیے گئے 100 سے زائد نرسنگ اسٹاف کو زبانی حکم پر نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق نوکریوں سے برطرف کیے جانے اور ہوسٹل چھوڑنے کے حکم پر احتجاج کرتے ہوئے نرسنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ ہمیں بے سرو سامانی میں ایک دن کے نوٹس پر نکالا جا رہا ہے جبکہ معاہدے میں توسیع کیلئے اسپتال انتظامیہ کے زبانی وعدوں پر چار ماہ سے بغیر تنخواہ کے کام کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق فارغ کیے جانے والے نرسنگ اسٹاف کی جگہ غیر تربیت یافتہ افراد بھرتی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر کا کہنا ہے کہ “ٹھیکہ ختم ہو چکا ہے اور اب یہ معاملہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور محکمہ صحت کے درمیان رکا ہوا ہے۔” جس سے اسٹاف کیلئے نیا بحران کھڑا ہوگیا۔

ماضی میں سابق وزیراعظم عمران خان کے پی ٹی آئی دور حکومت میں پمز ہسپتال کے نرسنگ اسٹاف کو دو سال کے ٹھیکے پر بھرتی کیا گیا تھا، پی ڈی ایم دور حکومت میں نرسنگ اسٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع دی گئی اور توسیعی کانٹریکٹ بھی دسمبر 2023 میں ختم ہو گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ نرسنگ اسٹاف کے مسائل حل کرنے کی کوئی امید نہیں۔

Related Posts