کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک بند ہونا چاہیے، شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرٹیکل 58 ٹو بی شق ختم کرانے میں عطااللہ مینگل کا کردار کلیدی تھا، شہباز شریف
آرٹیکل 58 ٹو بی شق ختم کرانے میں عطااللہ مینگل کا کردار کلیدی تھا، شہباز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ مرنے پہلے بدلا ہوا کراچی دیکھنے کی خواہش ہے۔

کراچی کے حلقہ این اے 249 کے عمائدین، پارٹی عہدیداروں اور اہل علاقہ سے ملاقات کے دوران شہباز شریف کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کراچی کے مسائل کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، دعا ہے میرے مرنے سے پہلے کراچی شہر بدل جائے، آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے، کراچی کی خوشحالی کے بغیر پاکستان خوشحال نہیں ہو گا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا نواز شریف نےکراچی کا امن لوٹایا اور اندھیرے ختم کیے، ہمیں موقع ملا تو کراچی کو سنواریں گے اور اسے مسائل سے پاک شہر بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں دو پاکستانیوں کی گرفتاری کی تردید کردی

Related Posts