عالمی عدالت کے حکم کی خلاف ورزی، اسرائیل کی رفح پر پھر بمباری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رفح پر بمباری
(فوٹو: ڈیلی صباح)

عالمی عدالتِ انصاف کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل نے رفح میں پھر بمباری شروع کردی ہے۔ غزہ کے جنوبی شہر میں فوجی کارروائی روکنے کے حکم کے باوجود اگلے ہی روز جارحیت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔

نجی ٹی وی (ڈان نیوز) کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے رفح سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔ اے ایف پی کا کہنا ہے کہ عالمی عدالتِ انصاف نے 24 مئی کو جنگ روکنے اور حماس کی قید میں موجود تمام یرغمالیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

قانونی طور پر اسرائیل کو عالمی عدالتِ انصاف کے احکامات کی پابندی کرنا تھی، تاہم عالمی عدالتِ انصاف کے احکامات نافذ کرنے کا طریقہ کار سرے سے موجود ہی نہیں۔ عالمی عدالتِ انصاف کا فیصلہ آنے کے چند گھنٹوں بعد اسرائیل نے آج صبح کے وقت غز ہ پر حملے کیے۔

حملوں کے جواب میں حماس کا مسلح ونگ حرکت میں آ گیا۔ صیہونی فوج اور حماس کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔ فلسطینی عینی شاہدین اور اے ایف پی ٹیموں نے وسطی شہر دیر البلاح اور رفح میں اسرائیلی حملوں کے متعلق اطلاع دی جس کی مذمت کی جارہی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی نصیرت پناہ گزین کیمپ میں تازہ کارروائی کے نتیجے میں 4 مزید فلسطینی شہید ہو گئے۔ صیہونی فوج نے کویتی ہسپتال کو نشانہ بنایا جبکہ رفح کراسنگ پر اسرائیل کے کڑے پہرے کے نتیجے میں غزہ میں امداد کو داخل ہونے سے روکا جارہا ہے۔

Related Posts