معروف ٹی وی میزبان مستنصر حسین تارڑ دل کے عارضے میں مبتلا، ہسپتال منتقل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مشہورومعروف ٹی وی میزبان، افسانہ نگار اور ادیب مستنصر حسین تارڑ دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال منتقل ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مختلف ٹی وی میزبان اور درجنوں افسانوں کے تخلیق کار مستنصر حسین تارڑ کو عارضۂ قلب کے باعث طبیعت کی ناسازی کے پیشِ نظر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہویر جعفری کی 29ویں سالگرہ، اداکارہ زویا ناصر کی مبارکباد

اپنے سفر ناموں اور ناول نگاری کے باعث مشہور مستنصر حسین تارڑ کی عمر 83 سال ہے۔پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مستنصر حسین کو عارضۂ قلب سے نجات دلانے کیلئے ایکسٹرنل پیس میکر لگانے کے بعد سی سی یو میں شفٹ کیا گیا ہے۔

ادیب و دانشور مستنصر حسین تارڑ کی خدمات

مستنصر حسین تارڑ کے سفرناموں سے پاکستان کے قارئین کو دنیا کے متعدد ممالک کو گھر بیٹھے گھومنے کا اتفاق ہوا۔ اخبارِ جہاں میں ہفتہ وار کالم سے بھی قارئین پر اپنی تحریر اور اسلوب کی گہری چھاپ چھوڑی۔

ناول نگاری کے حوالے سے بھی مستنصر حسین تارڑ کا اہم مقام ہے۔ انہوں نے بہاؤ، راکھ اور اے غزالِ شب جیسے شہرۂ آفاق ناول تخلیق کرکے عوام کی بڑی تعداد کو اپنی قصہ گوئی کے سحر میں جکڑا ہے۔

پہلی بار 1988 میں پی ٹی وی نے صبح بخیر کے نام سے صبح کی نشریات کا آغاز کیا تو مستنصر حسین تارڑ نے متعدد برسوں تک میزبانی کی ذمہ داری سنبھالی۔ الغرض مستنصر حسین تارڑ نے ریڈیو سمیت ذرائع ابلاغ کے تمام تر میڈیمز میں ناظرین و سامعین کو بہترین مواد فراہم کیا ہے۔

 

Related Posts