شاہویر جعفری کی 29ویں سالگرہ، اداکارہ زویا ناصر کی مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: معروف یو ٹیوبر اور اداکار شاہویر جعفری نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں۔ اداکارہ زویا ناصر سمیت دوستوں اور مداحوں نے شاہویر جعفری کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں اداکارہ زویا ناصر نے اپنے قریبی دوست شاہویر جعفری کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگیوں میں ہمارے ساتھ رہنے کیلئے شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں:

ثنا جاوید اور منیبہ مزاری کی ملاقات، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

مشہورومعروف اداکارہ زویا ناصر نے قریبی دوست اور یو ٹیوبر کیلئے اپنے انسٹاگرام پیغام میں مزید کہا کہ شاہویر جعفری نہ صرف میری بلکہ ہر ایک کی زندگی میں مثبت رویہ لے کر آیا ہے۔

معروف اداکارہ زویا ناصر نے کہا کہ جب کوئی بھی ہمارے ساتھ نہیں تھا، اس وقت ہمارا ساتھ دینے کیلئے شاہویر جعفری کی شکر گزار ہوں۔ اور ہماری زندگی میں سب سے اچھی بھابھی لانے کیلئے سب سے زیادہ شکریہ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)

خیال رہے کہ معروف اداکار شاہویر جعفری نے اپنے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یو ٹیوب سے کیا اور بے شمار ویڈیوز میں کامیڈی اور اداکاری کے جوہر دکھائے۔

شاہویر جعفری نے گزشتہ برس اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فیشن ڈیزائنر عائشہ بیگ سے شادی کی تھی۔ شاہویر جعفری اور زویا ناصر وقتاً فوقتاً اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالتے رہتے ہیں۔

 

Related Posts