ایم کیوایم 24تا26ستمبرایام ہجرت منائے گی،فیصل سبزواری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیوایم 24تا26ستمبرایام ہجرت منائے گی،فیصل سبزواری
ایم کیوایم 24تا26ستمبرایام ہجرت منائے گی،فیصل سبزواری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ پاکستامیں تمام قومیتیں اپنا کلچر ڈے مناتی ہیں، ایم کیوایم 24تا26ستمبرایام ہجرت منائے گی جبکہ 2اکتوبر کو حیدرآباد میں شہری سندھ کے حقوق کیلئے ریلی کاانعقاد کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز بہادر آباد پر اراکین رابطہ کمیٹی خالد سلطان،شکیل احمد،ارشاد ظفیر،ابوبکر،اسلم آفریدی ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ مہاجر قوم ایک زمین و خطے سے تعلق نہیں رکھتی تھی بلکہ بھارت کے شمال وجنوب وسط پورے بھارت میں تھے،بھارت سے ہجرت کرکے آنے والوں نے فخر سے اپنے آپ کومہاجر کہلوایا۔

ایام ہجرت کے سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام مشاعرہ،مکالمہ اوربرصغیر میں فخرسے منانے والی محفل سماں قوالی کا پروگرام رکھے گئے ہیں اور تحریک پاکستان اور پاکستان کی خاطر لاکھوں جانوں کی قربانیاں دینے کی تاریخ عوام کے سامنے رکھیں گے۔

فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ حیدرآباد اور شہری سندھ کے نوجوانوں کو نوکریوں سے محروم رکھا جارہا ہے،حیدرآباد کے ہسپتالوں سے وینٹی لیٹر ز لاڑکانہ منتقل کرد یے جاتے ہیں۔

پچھلے چالیس سال سے سند ھ کی متعصب نسل پرست حکومت نے کراچی،حیدرآباداور شہری سندھ کاناہی صحت کا نظام درست کیا،نا تعلیم کا نظام درست کیا ہے۔

سڑکیں موہنجو داڑو کا منظر پیش کررہی ہیں اور یہاں تک کے کورونا ویکسین فائزر جو سندھ حکومت کے ہاتھ آئی ہے اس کو بھی عوام کو نہیں لگا رہی اب ویکسین ایکسپائرہونے کے مراحل میں داخل ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں پی ٹی آئی کارکنوں پرزمین تنگ کردی گئی ہے،حلیم عادل شیخ

سندھ کے صحت کا بجٹ کھربوں روپے کا ہے مگرآپ ہسپتالوں میں جاکر دیکھ لیں ہسپتال کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں،سرکاری سطح پر وسائل کو لوٹنا سندھ حکومت کیلئے عام بات ہے۔

Related Posts