کراچی، ملیر سٹی سے ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد دستی بم سمیت گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ملیر سٹی سے ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد دستی بم سمیت گرفتار
کراچی، ملیر سٹی سے ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد دستی بم سمیت گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملیر سٹی سے ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد کو دستی بم سمیت گرفتار کیا گیا ہے جس نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی سے ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد شہزاد عرف کھچی عرف حضرت کو حراست میں لے لیا گیا جو بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تربیت یافتہ ہے۔ملزم قتل کی 18وارداتوں میں ملوث رہا۔

ملزم نے 1988ء میں متحدہ لندن میں کارکن کی حیثیت سے شاہ فیصل سیکٹر 104 میں شمولیت اختیار کی۔ ملزم شہزاد 1993ء میں نعیم شری کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں شامل ہوا، جس کے بعد ملزم نے دہشت گردی شروع کی۔

بعد ازاں 17 اکتوبر 1994ء کو ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سب انسپکٹر محمد اسلم اور پولیس کانسٹیبل محمد ایوب کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ حملے میں ڈی ایس پی مختیار احمد چوہدری بھی زخمی ہو گئے تھے۔

اس کے بعد ملزم نے رضا اسکوائر گلشنِ اقبال میں پیدل گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کرنے کا انکشاف کیا۔ سن 1995ء میں موسیٰ کالونی سے 6 افراد کو مخبری کے شبے میں اغواء اور قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

گرفتار دہشت گرد 1996ءمیں کراچی آپریشن کے دوران گرفتاری کے خوف سے روپوش رہا۔ تنظیم نے ملزم کو جنوبی افریقہ بھیج دیا۔ سن 2000ء میں ملزم کو بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تربیت کیلئے بھارت کے شہر دہلی بھیجا گیا۔

بھارت سے تربیت حاصل کرنے کے بعد ملزم نے کراچی میں سیاسی و مذہبی افراد کے قتل اور اقدامِ قتل کی وارداتیں کیں۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے جس کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔ دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ،دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 3جوان شہید، 5زخمی

Related Posts