کوئٹہ،دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 3جوان شہید، 5زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ،دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 3جوان شہید، 5زخمی
کوئٹہ،دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 3جوان شہید، 5زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ:دہشت گردوں کی جانب ایف سی کی چوکی پر حملے کے نتیجے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 3جوان شہید، جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں ایف سی کے تین اہل کار شہید اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ دہشت گروں کی جانب سے مارگٹ کے علاقے میں ڈیوٹی پر معمور ایف سی کے دستے پر حملہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے ایف سی کے جوانوں میں لانس نائیک سید حسین شاہ، سپاہی فیصل محمود اورسپاہی نومان الرحمان شامل ہیں،واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

تربت کے علاقے شیر بندی میں دہشت گردی کا دوسرا واقعہ پیش آیا، جس میں دہشت گردوں نے پاک ایران سرحد پر گشت کرنے والے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں ایف سی کے چار اہل کار زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ،ایف سی کے 4 جوان شہید

Related Posts