پی ٹی آئی کی کابینہ میں شمولیت کی دعوت، متحدہ نے 4 مطالبات رکھ دیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tareen invites MQM-P to join federal government

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کو ایک مرتبہ پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت دیدی ہے۔

تحریک انصاف کا وفد سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے مرکز پہنچا ۔وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر اسد عمر، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی، پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان اور حلیم عادل شیخ بھی ہمراہ تھے۔

ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی جبکہ ایم کیوایم کے رہنماء عامر خان، فیصل سبزواری، امین الحق، نسرین جلیل ،کنور نوید جمیل اور محمد حسین بھی اس موقع پر موجودتھے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے حکومتی وفد کے سامنے چار اہم مطالبات رکھ دیئے جن میں حیدرآباد میں یونیورسٹی کا قیام بھی شامل ہے،حیدرآباد کیلئے ترقیاتی بجٹ، کراچی کیلئے 162 ارب کے پیکیج پرعملدرآمد کے علاوہ ایم کیوایم کے بند دفاتر کھولنے کا مطالبہ شامل ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم اورجی ڈی اےکے بعد مسلم لیگ (ق) کے بھی حکومت سے تحفظات

ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم کو دوبارہ کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے مسائل اہم ہیں مگر سب چیزیں ایک دم ٹھیک نہیں ہوسکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خالد بھائی ہم چاہتے ہیں آپ ہمارے ساتھ رہ کر ملک وکراچی کی خدمت کریں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں شامل ہونا اتنا بڑامسئلہ نہیں، ہمارے مسائل اہم ہیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی قیادت میں حکومتی وفد نے گورنر عمران اسماعیل سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Posts