عالمی دن: ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد آج بھی برین ٹیومر کا شکار ہیں۔ادارۂ صحت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی دن: ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد آج بھی برین ٹیومر کا شکار ہیں۔ادارۂ صحت
عالمی دن: ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد آج بھی برین ٹیومر کا شکار ہیں۔ادارۂ صحت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اقوامِ متحدہ کے تحت برین ٹیومر یعنی دماغ کی رسولی سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جبکہ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد آج بھی برین ٹیومر کا شکار ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (عالمی ادارۂ صحت) کے مطابق خواتین برین ٹیومر کا زیادہ شکار ہوتی ہیں جبکہ آج سے 15 سال بعدڈھائی کروڑ سے زائد افراد برین ٹیومر کا شکار ہوسکتے ہیں۔

شعبۂ صحت سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے مطابق تابکار شعاعیں انسانی دماغ میں رسولی کی اہم وجوہات میں شامل ہیں جن کا سبب موبائل فونز کا حد سے زیادہ استعمال ہے۔

سردرد، چکھنے اور سونگھنے کی حس میں کمی، بے ہوشی کے دورے اور بصارت میں کمی کے ساتھ ساتھ بولنے اور توازن برقرار رکھنے میں تکلیف برین ٹیومر کی اہم علامات ہیں۔

برین ٹیومر کا زیادہ تر اُس وقت پتہ چلتا ہے جب یہ حتمی اسٹیج میں داخل ہوجاتا ہے، لہٰذا ٹیومر کی علامات جو دیگر امراض میں بھی ہوسکتی ہیں، انہیں محسوس کرتے ہی ہر شخص کو ضروری ٹیسٹ ضرور کروانے چاہئیں۔

اس کے علاوہ موبائل فونز، ٹیلی ویژن اور دیگر برقناطیسی آلات کا کم سے کم استعمال کیا جائے اور بلا ضرورت استعمال سے اجتناب کی عادت بھی برین ٹیومر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ 

Related Posts