جاپان میں کورونا کے 1 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ، 415 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جاپان میں کورونا کے 1 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ، 415 مزید شہری جاں بحق
جاپان میں کورونا کے 1 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ، 415 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹوکیو: جاپان میں کورونا کے 1 لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 415 مزید شہری انتقال کرگئے۔

جاپان کی محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں، گزشتہ روز بھی ڈھائی لاکھ کووڈ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 415 افراد بخار میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار گئے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے ایک ہفتے کے دوران جاپان میں دنیا کے سب سے زیادہ تصدیق شدہ کووڈ 19 انفیکشن سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بچپن کا موٹاپا آگے چل کر خراب دماغی صحت کا باعث بنتا ہے

واضح رہے کہ چین میں کرونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد دنیا کے کئی ممالک میں کیسز میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر ایئرپورٹس پر اسکریننگ کا عمل سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کورونا کے نئے ویرینٹس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دوسرے ممالک سے آنے والے لوگ پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں پر تھرمل سکینرز سے گزر کر جائیں۔

بارڈر ہیلتھ سروسز نے سی اے اے کو مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ انٹرنیشنل ایرائیول لاؤنج میں فیومی گیشن کا خاص خیال رکھا جائے۔ جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہیلتھ ورکر، ماسک، دستانوں سمیت حفاظتی سامان کا استعمال کریں۔ ان باؤنڈ پروازوں پر رینڈم سیمپلنگ کی جائے۔

Related Posts