نالے صاف کرنا ضروری، مزید طوفانی بارشیں خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔میئر کراچی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نالے صاف کرنا ضروری، مزید طوفانی بارشیں خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔میئر کراچی
نالے صاف کرنا ضروری، مزید طوفانی بارشیں خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔میئر کراچی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میئر کراچی وسیم اختر نے خبردار کیا ہے کہ شہرِ قائد میں نالوں کی صفائی ضروری ہے کیونکہ اگر مزید طوفانی بارشیں ہوئیں تو شہر کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم نے کراچی میں بارشوں کے دوران حالات کنٹرول کرنے کا کوئی دعویٰ نہیں کیا، وزیرِ بلدیات سندھ نے جو بتایا، عوام کو اس سے آگاہ کر رہے ہیں۔ کچرے کا ڈسپوزل ضروری ہے ورنہ نالوں کی صفائی کا کوئی فائدہ نہیں۔

شہرِ قائد کے میئر نے کہا کہ انجینئرز لگانے اور اربوں یا کھربوں خرچ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا جبکہ ہم وفاق اور سندھ حکومت کو پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں کہ بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی ضروری ہے۔ کچرے کے ڈسپوزل کو بہتر بنائیں تاکہ نالوں کی صفائی کا کوئی فائدہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہر کے 38 بڑے نالوں کو ورلڈ بینک کے تعاون سے صاف کر رہے ہیں۔ کراچی میونسپل کارپوریشن مشینوں اور وسائل سے محروم ہے۔ ادارے کے 12 میں سے 9 پمپس خراب ہیں جن کی مرمت جاری ہے۔ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے نالوں کی صفائی پر کام جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  وفاق سے ملنے والا 1 ارب ٹھکانے لگانے کا منصوبہ، میئرخاموش

Related Posts