انسدادِ دہشت گردی کے نام پر بنیادی انسانی حقوق کی پامالی قابلِ قبول نہیں۔اقوامِ متحدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسدادِ دہشت گردی کے نام پر بنیادی انسانی حقوق کی پامالی قابلِ قبول نہیں۔اقوامِ متحدہ
انسدادِ دہشت گردی کے نام پر بنیادی انسانی حقوق کی پامالی قابلِ قبول نہیں۔اقوامِ متحدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی اور سیکورٹی کے نام پر اٹھائے جانے والے اقدامات کی آڑ میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی قابلِ قبول نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیوگوتریس نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی کے قوانین اور سیکورٹی اقدامات عوام کیلئے زندگی گزارنے کے بنیادی حقوق کو متاثر کرنے کا بہانہ نہیں بنائے جاسکتے۔

پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ عوام کو زندگی گزارنے اور اجتماعات کا حق ہے جبکہ ان کے دیگر بنیادی انسانی حقوق بھی سیکورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے نام پر پامال نہیں کیے جاسکتے۔ اقوامِ متحدہ کے ممبر ممالک پر لازم ہے کہ عالمی انسانی حقوق اور پناہ گزینوں کے قوانین کا احترام کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں: اقوامِ متحدہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرے۔پاکستان کا مطالبہ

Related Posts