کورونا وائرس سے مزید 197 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 4 ہزار 27 ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 197 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 4 ہزار 27 ہو گئی
کورونا وائرس سے مزید 197 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 4 ہزار 27 ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 197 افراد ہلاک ہو گئے  ہیں جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار 27 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 1 لاکھ 14 ہزار  458 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 5 ہزار771  افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 64 ہزار 105 افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے۔ وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 115ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث اٹلی، ایران،  ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔وائرس پاکستان اور ہمسایہ ممالک سمیت امریکا بھی پہنچ گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی  صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی کہ شہرِ قائد میں کورونا وائرس کے 9 مزید کیسز سامنے آ ئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہو گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ میں کراچی میں کورونا وائرس کے 9 نئے کیسز کی تصدیق کررہا ہوں جو پہلے سے متاثرہ شخص کے رابطے میں آئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس سے متاثرہ 9 کیسز کی تصدیق، تعداد 16 ہو گئی

Related Posts