منی لانڈرنگ اور آثاثہ جات کیس، لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی ضمانت منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی  وزیر خواجہ آصف کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کی دائر کردہ درخواست ضمانت پر سماعت کی اور بعدازاں عدالت نے خواجہ آصف کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے خواجہ آصف کی ضمانت منظور ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ خواجہ آصف کی ناحق قید کا سلسلہ تمام ہوا، وہ سیاسی انتقام کی بدقسمت اور افسوسناک روایت کا نشانہ بنے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس دلیری اور بہادری سے خواجہ آصف نے حکومت کے سیاسی انتقام کا سامنا کیا وہ قابل ستائش ہے۔ خواجہ آصف کو نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) سے وفاداری پر قید سہنا پڑی۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کے حکام نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو گزشتہ سال دسمبر میں آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت زبانی جمع خرچ نہ کرے کام کرکے دکھائے، فردوس شمیم نقوی

Related Posts