بھارت نے 70سال سے کشمیریوں سے بنیادی انسانی حقوق چھین رکھے ہیں۔مشعال ملک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر کے عوام نام نہاد بھارتی انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے۔مشعال ملک
مقبوضہ کشمیر کے عوام نام نہاد بھارتی انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے۔مشعال ملک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے 70 سال سے کشمیریوں سے ان کی آزادی، جینے مرنے کے اور بنیادی انسانی حقوق چھین رکھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کی جانب سے یومِ سیاہ کے موقعے پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بھارت بہت سے جھوٹے دعووں کے ساتھ یومِ جمہوریہ منا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

کشمیری یومِ سیاہ آج منارہے ہیں

بیان میں مشعال ملک نے مظلوم کشمیریوں پر بھارت کا ظلم و ستم بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گزشتہ 70 سال سے کشمیریوں سے آزادی اور جینے مرنے کے حقوق چھین رکھے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 10 لاکھ فوج دن رات ظلم ڈھا رہی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی قوم آج یومِ جمہوریہ جبکہ مظلوم کشمیری کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں یومِ سیاہ منا رہے ہیں، ہر سال اس موقعے پر مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی جاتی ہے۔

بھارت میں 26 جنوری کو یومِ جمہوریہ منایا جاتا ہے۔ ہر سال بھارتی قوم 1950 کا وہ دن یاد کرتی ہے جب گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ 1935 کی جگہ بھارت کا اپنا آئین نافذ کیا گیا تاہم مظلوم کشمیری بھارت کے ظلم و ستم کو بے نقاب کرنے کیلئے یومِ سیاہ مناتے ہیں۔ 

Related Posts