موجودہ حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہے۔عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس آسکتی ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس آسکتی ہے، عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: چیئرمین تحریکِ انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہے جبکہ ہم نے 26 سال پہلے پی ٹی آئی کا نام رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قوم سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے نام کا مقصد کمزور اور طاقتور دونوں کو برابر کرنا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ صرف کمزوروں کو جیلوں میں ڈالنے والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 کارکنوں کو فوری زمان پارک پہنچنے کی ہدایت

خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے دنیا کی امامت کی۔ بار بار مدینہ کی ریاست کا حوالہ دیتے ہیں۔ اس ریاست کی بنیاد ہی عدل و انصاف پر تھی۔ جن ممالک میں قانون کی بالادستی ہو، وہ خوشحال ہوتے ہیں۔ اللہ نے زندگی اور موت کا وقت مقرر کر رکھا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مجھے جیل کی کوئی فکر نہیں، کتنے لوگوں کو جیل میں ڈالا جائے گا؟ اگر آج ہم کھڑے نہ ہوئے تو آگے اندھیرا ہے۔ جمہوریت میں الیکشن کمیشن کو منشی کہنے پر گرفتار کیا جاتا ہے؟ اعظم، سواتی کے ایک ٹویٹ پر 30 مقدمات درج ہوئے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کے ساتھ ظلم ہوا۔ مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ قوم کا مستقبل اس کے ہاتھوں میں ہے۔ اپنے مستقبل کیلئے فیصلہ کریں۔ وعدہ کرتا ہوں قوم کیلئے جدوجہد کرنی ہے۔ کبھی بیرونِ ملک جا کر رہنے کا نہیں سوچا۔

تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ملک کو جس طرف لے جایا جارہا ہے، اس کا کوئی مستقبل نہیں۔ جنگل کا قانون نافذ ہورہا ہے۔ عوام کی ملک سے امیدیں ختم ہورہی ہیں۔ ساڑھے 8 لاکھ نوجوان ملک سے باہر چلے گئے۔ ہر چیز کی قیمت دگنی کردی گئی۔ ایسی کون سی قیامت آگئی تھی؟

 

Related Posts