مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ ون ڈے سیریز کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ ون ڈے سیریز کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا
مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ ون ڈے سیریز کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ 16 رکنی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہوں گے۔

چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اعلان کیا ہے کہ  بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، فخر زمان، آصف علی، حارث سہیل، محمد حسنین، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد نواز اور محمد رضوان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن کرکٹ ٹیم کودورہ پاکستان کے لیے گرین سگنل مل گیا

مصباح الحق نے کہا کہ  شاداب خان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ حسن علی کو فٹنس کے مسائل کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا۔فخر زمان اگر کچھ دیر جم کر بیٹنگ کریں اور 10 اوور تک چلے جائیں تو ٹیم کو میچ جیتنے میں آسانی ہوتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ  اچھی پرفارمنس کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو ترقی دینی چاہئے۔ جو بھی اچھا کھلاڑی ہے وہ سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف کھیل کر پاکستان کا نام روشن کرسکتا ہے۔ ہم صرف چیکنگ کی وجہ سے تجربات نہیں کرسکتے۔ ورلڈ کپ سے پہلے ہم مختلف کرکٹ ٹیموں کے خلاف سیریز کھیلیں گے۔

سرفراز احمد کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے  مصباح الحق کا کہنا تھا کہ  وہ اچھے کھلاڑی ہیں، اگر بیٹنگ میں اچھا موقع ملے تو اچھے رنز بنا سکتے ہیں۔ سرفراز نے فٹنس اور بیٹنگ دونوں پر محنت کی، اس لیے انہیں ہم آئندہ موقع ضرور دیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ممتاز آل راونڈ شاہد خان آفریدی  نے کہا کہ دورۂ پاکستان کے لیے سری لنکن کرکٹرز پر انڈین پریمیئر لیگ کی انتظامیہ کا کادباؤ ہےسری لنکن کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ  اپنےکھلاڑیوں کوپاکستان آنے پر رضامند کرے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ جب بھی پی ایس ایل کے دوران سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی دعوت دی تو انہوں نے بتایا کہ وہ تو آنا چاہتے ہیں لیکن انہیں انڈین پریمیئر لیگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ پاکستان جائیں گے تو ان کا کنٹریکٹ ختم کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سری لنکن کرکٹرزپرانڈین پریمیرلیگ انتظامیہ کادباؤہے،شاہدخان آفریدی

Related Posts