منال خان اور احسن محسن اکرام کی انوکھی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منال خان اور احسن محسن اکرام کی انوکھی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
منال خان اور احسن محسن اکرام کی انوکھی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور ماڈل احسنن محسن اکرام کی اداکارہ منال خان کے ہمراہ ایک منفرد سیلفی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار احسن محسن اکرام نے منال خان کے ہمراہ اپنی ایک سیلفی شیئر کی جس پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردِ عمل دیکھنے میں آیا۔

قبل ازیں منال خان اور احسن محسن اکرام متعدد مرتبہ مداحوں سے اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرچکے ہیں۔ گزشتہ روز بھی احسن محسن اکرام نے منال خان کے ہمراہ اپنی ایک مرر سیلفی شیئر کی جس میں دونوں اداکار لفٹ میں موجود ہیں اور چھت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

سیلفی کے ساتھ منال خان کے نام اپنے پیغام میں اداکار احسن محسن اکرام نے کہا کہ یہ میرے دل کی طرف سے ہے تاکہ میں ہر اس چیز کیلئے آپ کا شکریہ ادا کرسکوں جو آپ نے میرے لیے کی ہے۔

احسن محسن اکرام نے کہا کہ یہ تصویر ان تمام لمحات کیلئے ہے جن کے دوران میں آپ کو یہ بتانا بھول گیا کہ میں آپ کے متعلق کیا محسوس کرتا ہوں اور یہ جان کر مجھے کتنی خوشی ہے کہ آپ میری ہمسفر ہیں۔ 

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے بھی احسن محسن اکرام کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے تحریر کیا کہ میں تمہارے ساتھ اپنی یادیں جمع کر رہی ہوں اور تمام یادیں مجھے ایک گیت کی یاد دلاتی ہیں۔ ہم دونوں یہ یادیں اپنے لیے جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد اداکار رز احمد لیڈ رول پر آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

Related Posts