قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے عید الفطر کے خوشی کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں اور کھلاڑیوں کی جانب سے قوم کے نام پیغامات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے،اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں اور کھلاڑیوں نے پیغامات ریکارڈ کروائے ہیں جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو پیغام میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میری اور میری پوری ٹیم کی جانب سے آپ سب کو بہت بہت عید مبارک۔ خوش رہیں اور خوب انجوائے کریں۔ ورلڈ کلاس بلے باز محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستان سے باہر جتنے بھی مسلمان ہیں سب کو عید الفطر مبارک ہو۔

شاہین شاہ آفریدی نے دعا لکھی کہ اللہ ہمارے روزوں اور عبادتوں کو قبول فرمائے۔ آمین، وہاب ریاض نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اپنی بیٹی کی مہندی لگواتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جسے صارفین نے کافی پسند کیا، شاہنواز دہانی، فواد خان، حارث رؤف اور خاتون کرکٹ کھلاڑی انعم امین نے بھی قوم کو عید مبارک کہا۔

مزید پڑھیں:قومی ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل کرلیا

عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے خواتین کی قومی کرکٹ کی کپتان نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں یہ عید آپ اور آپ کے گھروالوں کے لیے بہت اچھی گزرے۔ حسن علی نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عید پر آپ کے ارد گرد جو لوگ ہیں انھیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔

Related Posts