جامعہ کراچی اور صوابی یونیورسٹی برائے خواتین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ کراچی اور صوابی یونیورسٹی برائے خواتین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
جامعہ کراچی اور صوابی یونیورسٹی برائے خواتین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جامعہ کراچی اور صوابی یونیورسٹی برائے خواتین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، دونوں جامعات تعلیمی، سائنسی، تحقیقی اور کاروباری سطح پر شروع ہونے والے پراجیکٹس میں ایک دوسرے کی معاونت کریں گی۔

آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی کی انچارچ ڈاکٹر اسماء تبسم صوابی یونیورسٹی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار میں شرکت بھی کی۔ سیمینار کے دوران ہی دونوں جامعات کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

ڈاکٹر اسماء تبسم نے صوابی یونیورسٹی میں قائم اورک کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی طلبہ اور فیکلٹی کی سطح پر ٹریننگ پروگرامز اور دیگر سرگرمیاں فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کے وژن پر عمل پیرا ہوکر دونوں جامعات ترقی کی منازل طے کرپائیں گی۔ معاہدے کے مطابق مشترکہ ریسرچ پراجیکٹس، سیمینارز، کانفرنسز، لیکچرز اور باہمی دلچسپی پر مبنی پروگرامز کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیزکے ڈین کیلئے 3نام وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال

صوابی یونیورسٹی برائے خواتین کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی، قائم مقام ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر مہرین ریاض نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

Related Posts