سری لنکا کرکٹ کی رکنیت کو معطل کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کی جانب سے سری لنکا کرکٹ کی رکنیت کو معطل کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فوری طور پر سری لنکا کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کو حکومتی مداخلت کی بنا پر معطل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ترجمان کے مطابق بورڈ اجلاس میں اتفاق ہوا کہ سری لنکا کرکٹ کے معاملات آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔معطلی اور اس کے خاتمے کی شرائط و ضوابط جلد طے کریں گے۔

ورلڈکپ 2023: افغانستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا تھا، بتایا گیا تھا کہ وزیر کھیل کے کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کشیدہ تھے۔

Related Posts