ورلڈکپ 2023: افغانستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈکپ 2023: افغانستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

افغانستان نے جنوبی افریقا کو آئی سی سی ورلڈکپ میں جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دے دیا۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے احمد آباد میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے 42 ویں میچ میں جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مقررہ 50 اوورز میں افغانستان ٹیم 244 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی،عظمت اللہ 97 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ رحمت شاہ اور نوراحمد نے 26 ، 26 رنز بنائے جبکہ رحمان اللہ گُرباز 25 ، ابراہیم زدران 15 اور راشدخان 14 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کشیو مہاراج اور نگیڈی نے 2،2 اور فیلوکوایو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، کوئٹزی نے 44 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

مشن سیمی فائنل: وسیم اکرم بھی ٹیم کی مدد کیلئے میدان میں آگئے۔۔۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ افغانستان ناک آؤٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔دونوں ٹیموں کا آج گروپ اسٹیج کا آخری میچ ہے۔

Related Posts